
شاپد آفریدی/ فائل فوٹو
ورلڈلیجنڈری چیمپئن شپ میں پاک بھارت میچ منسوخ ہونے پر شاہدآفریدی کاردعمل آگیا۔ شاہد آفریدی نے میچ منسوخ ہونے پر واضح پیغام دیدیا۔
انہوں نے میچ منسوخی کے بعد میڈیا کا سامنا ہونے پر کھل کر کہا ایک گندہ انڈا ہوتاہے جو خرابی پیدا کرتاہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاست اور کھیل کو الگ الگ ہونا چاہیے۔ ان کا کہناتھاکہ میچ منسوخ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہناتھامیچ سے ایک روز قبل انڈین ٹیم بھی پریکٹس کررہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ ایک کھلاڑی امن کا سفیر ہوتاہے ،جب تک ہم سب بیٹھیں گے نہیں تو اپنے مسائل کیسے حل کرینگے؟
ان کا کہناتھاکہ بات ہونا ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا مسائل کے حل کے لئے نہایت ضروری ہے۔
سابق کپتان نے کہاکہ اس طرح مسائل بڑھ جائیں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔
ان کا کہناتھاکہ اگرمجھے معلوم ہوتا میری وجہ سے میچ نہیں ہورہاتو شاید میں اسٹیڈیم بھی نہ آتا۔
شاہد آفریدی نے مزید کیاکہا اس کےلئے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کچھ خراب انڈے ہیں جس کی وجہ سے آج کا میچ منسوخ ہوا۔ میں خود واک آؤٹ کرنے کے لیے تیار تھا اور میں نہیں کھیلتا لیکن دونوں ٹیموں کو کھیلنا چاہیے تھا۔ یہ دوسرے کھلاڑیوں اور دنیا بھر کے شائقین کے لیے بہت افسوسناک ہے @SAfridiOfficial… pic.twitter.com/G14ENilZ08
— Farid Khan (@_FaridKhan) July 20, 2025