سام سنگ نے اپنے فون میں صحت کے اعلیٰ ترین فیچرز پر کام شروع کردیا ہے۔
سام سنگ اپنے فون کے ذریعے ڈجیٹل طبی سہولیات کے ضمن میں نئے اور انقلابی فیچرز پیش کرنے پر غور کررہا ہے ۔ تاہم یہ سبسکرپشن پر مبنی سام سنگ ہیلتھ پلیٹ فارم ہے جو مفت سہولت کے مقابلے میں خاصا تفصیلی اور جدید ہوسکتا ہے۔
سام سنگ واچ اور ون یوآئی
سب سے پہلے کمپنی نے اپنی نئی واچ یعنی ون یو آئی 8 واچ کے اپڈیٹ میں پیش کیا ہے۔ یہ اگلے ماہ گیلکسی واچ کے نئے ماڈل کے ساتھ لانچ ہوگی۔ اس میں صحت پر نظر رکھنے والے قدرے بہتر اور مؤثر فیچر ہوں گے۔
ان فیچرز میں نیند کی ایپ، سونے کے اوقات پر نظر رکھنے والا نظام، خون کی شریانوں پر دباؤ یعنی بلڈ پریشر اور دیگر امور، رننگ اور جاگنگ کی جدید سہولیات اور بدن میں اینٹی آکسیڈنٹس پر نظر رکھنے والا انڈیکس بھی شامل ہوسکتا ہے۔
فی الحال یہ فیچرز امریکہ اور جنوبی کوریا میں بی ٹا ورژن میں دستیاب ہے جنہیں گیلکسی واچ سیون اس کے بعد کے ماڈلوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اس کی افادیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ گھڑی میں کتنے جدید اور حساس سینسرز لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی اے 54 کی نئی قیمت اور مکمل فیچرز، جون 2025 اپڈیٹ
کمپنی کے مطابق سام سنگ اس کے لیے ایک پریمیئم سبسکرپشن ماڈل پر کام کررہی ہے جو فٹ بٹ ماڈل کی طرز پر ہوگا۔ لیکن بنیادی ہیلتھ فیچرز بالکل مفت میں حاصل ہوں گے۔
پرانے ماڈلوں والے صارفین کے لیے شاید سبسکرپشن بھی ہو لیکن نئی واچ اور گیلکسی رنگ میں یہ فیچرز مفت بھی ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب بعض فیچرز صرف مخصوص ماڈلز کے ڈیوائسس کے لیے ہی رکھے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر رننگ کوچ گیلکسی سیون فیچرز یا دیگر نئے ماڈلز کے لیے درکار ہوگا۔
اسی طرح ویسکیولر لوڈ اور اینٹی آکسیڈںٹ والے فیچرز صرف گیلکسی واچ الٹر میں ہی ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ان کے لیے جدید ایل ای ڈی فیچرز درکار ہیں۔
البتہ یہ تمام فیچرز اس وقت بھی آزمائش سے گزررہے ہیں۔