ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پی پی کو پتہ بھی نہیں چلےگاکب ان کےپیروں سےزمین نکل جائےگی۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نےکراچی کوتباہ کردیا، اچانک اجرک والی نمبرپلیٹ کااجراء کرادیا گیا، جس کامقصدلوگوں کوتنگ کرناہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان تعلیم دُشمنی اور وڈیرہ شاہی ذہنیت کی عکاسی کرتاہے، ایم کیو ایم پاکستان
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں 65 لاکھ کےقریب گاڑیاں ہیں جس میں سے 40 سے 45 لاکھ موٹرسائیکلیں ہیں، اس کی آڑ میں لوگوں کولوٹاجارہا ہے توکیااس کی تذلیل نہیں؟جمہوریت کےنام پرسندھ میں بدترین آمریت نافذ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیاری میں گرنےوالی عمارت کےمتاثرین کاکوئی پرسان حال نہیں، کیاچندافرادکی گرفتاری سےمخدوش عمارتوں کامسئلہ حل ہوگیا؟ وزیربلدیات پابندہیں ہر 3 ماہ بعدمخدوش عمارتوں کی فہرست دیں۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ دینی ہے تومفت دیں لوگ شوق سے لگائیں گے، پولیس کوفری ہینڈدےدیاگیا ہے چالان کریں کمیشن الگ ملتا ہے، سیہون سے 40 ایکسپرٹس کوایس بی سی اےبھیج دیاگیا۔
