معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس بار کسی بولڈ فوٹو شوٹ یا متنازع بیان کے باعث نہیں بلکہ ایک نامعلوم شخصیت کے ساتھ سامنے آنے والی انسٹاگرام اسٹوریز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چرچوں میں آئی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک مرد کے کندھے پر ہاتھ رکھے نظر آرہی تھیں اور تصویر میں دو نیلے دل والے ایموجیز شامل کیے گئے، اس کے فوراً بعد ایک اور اسٹوری میں یہی “مسٹری مین” علیزے کو کھانا پیش کرتا دکھائی دیا، مگر دونوں بار اس شخص کی شناخت چھپائی گئی۔
معاملہ اس وقت مزید دلچسپ ہوا جب اداکارہ نے ایک مرر سیلفی شیئر کی، جس میں وہ اکیلی نہیں بلکہ ان کے پیچھے ایک نوجوان کھڑا نظر آ رہا ہے، تصویر ایسی زاویے سے لی گئی ہے کہ چہرہ واضح نہیں، صرف اس کے کندھے واضح دکھائی دے دہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو فوراً تجزیے کا نشانہ بنایا اور مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کے کندھے پاکستانی سنیماٹوگرافر زوہیب خان سے ملتے جلتے ہیں، شک کی ایک اور بنیاد یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔
یہ انکشافات محض اتفاق ہیں یا واقعی کوئی رشتہ پروان چڑھ رہا ہے؟ سوشل میڈیا صارفین دو گروپوں میں تقسیم دکھائی دے رہے ہیں، ایک طرف وہ جو اسے “سچ میں کچھ کالا” مان رہے ہیں، دوسری طرف وہ جو اسے محض ایک آن لائن مفروضہ سمجھ رہے ہیں۔
علیزے شاہ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، مگر سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیاں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ مداح ان کے “مسٹری مین” کے چہرے سے نقاب ہٹنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔