پشاور میں خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برداری نہ ہونے کے باعث سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے وکیل رحمان اللہ شاہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے خطوط کی روشنی میں حلف برداری کے عمل کے لیے کوئی نمائندہ یا جج نامزد کریں۔
رحمان اللہ شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ سینیٹ انتخابات سے قبل آرٹیکل 255(2) کے تحت چیف جسٹس کو پہلے ہی اس حوالے سے خط بھیجا ہے، مگر اب تک منتخب ارکان سے حلف نہیں لیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آج ہونے والے اجلاس کے باوجود بھی حلف برداری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔
وکیل مسلم لیگ ن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ کل سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے چیف جسٹس فوری طور پر کسی کو حلف برداری کے لیے نامزد کریں تاکہ آئندہ سیاسی عمل متاثر نہ ہو۔