پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار علی رضا کے والد انتقال کر گئے۔
اداکار نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
علی رضا نے انسٹاگرام اسٹوری میں والد کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ہم سب نے اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ میرے والد کا انتقال اچانک ہوا۔
انہوں نے مداحوں اور دوستوں سے اپنے والد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔
اداکار کے والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز سے وابستہ افراد کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
