عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 310 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 323 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل 4 جولائی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی تھی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 297 روپے 53 پیسے میں دستیاب تھا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 309 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جارہا تھا۔
