دنیا میں استعمار اور استحصال کی کوئی جگہ نہیں، ایرانی صدر
ایران دیگر ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ موجودہ دنیا میں استعمار اور استحصال کی کوئی گنجائش نہیں رہی جبکہ ایران دیگر ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران ہر قسم کے استعمار اور استحصالی رویوں کو مسترد کرتا ہے اور عالمی تعلقات کو برابری، انصاف اور احترام کے اصولوں پر استوار دیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی ثقافت برداشت، رواداری اور باہمی احترام پر مبنی ہے جبکہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد اس خطے کی تاریخ کا اہم اور روشن باب رہی ہے۔
مسعود پیزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ ایسے تعلقات کا خواہاں رہا ہے جو دوطرفہ احترام، تعاون اور مشترکہ مفادات پر قائم ہوں۔
