اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں اضافہ
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود بڑھا کر 11.50 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود بڑھا کر 11.50 فیصد مقرر کردی گئی ہے جب کہ مارچ 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.07 ارب ڈالر سرپلس رہا۔
The Monetary Policy Committee decided to raise the policy rate by 100 basis points to 11.50% w.e.f 28-Apr-2026 in its meeting held on 27-Apr-2026.
— SBP (@StateBank_Pak) April 27, 2026
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر 174 ملین ڈالر سرپلس رہا ہے۔
واضح رہے کہ شرح سود میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں معاشی بے یقینی کی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔
