وزیراعظم کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
نئی ہاکی فیڈریشن انتظامیہ کے لیے سمیع اللہ خان، شہنازشیخ، رشیدالحسن کےناموں پرغور کیا جارہا ہے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں شدیدمالی بےضابطگی اورکھلاڑیوں کی آسٹریلیا میں رہائش کے غیر مناسب بندوبست پر کیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ہاکی فیڈریشن انتظامیہ کے لیے سمیع اللہ خان، شہنازشیخ، رشیدالحسن کےناموں پرغور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا منفی پروپیگنڈے پر ردعمل
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو معاملے پر انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر گزشتہ روز نوٹس لیا تھا۔
