ہانیہ عامر کی آنکھوں میں آنسو؛ وجہ جان کر مداح بھی جذباتی
میں جلد جذباتی ہو جاتی ہوں، ہانیہ عامر کا اعتراف
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر حال ہی میں ایک شو کے دوران جذباتی ہوگئیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے ایک شو میں شرکت کی جس میں ان کے میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ بابر ظہیر نے کہا کہ ہانیہ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ رہتی ہیں اور ضرورت کے وقت ان کا ساتھ دیتی ہیں۔
بابر کے جذباتی الفاظ سن کر ہانیہ عامر بھی رونے لگیں اور آنسو پونچھنے کے لیے ٹشو مانگا اور بتایا کہ وہ اکثر بغیر کسی وجہ کے جذباتی ہوجاتی ہیں اور ایک موقع پر لوگوں کو خوشی سے ناچتے دیکھ کر مہندی کی تقریب میں بھی رونے لگیں۔
ہانیہ عامر کے اس جذباتی انداز کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں خالص دل اور خوبصورت روح قرار دیا جارہا ہے۔
