بھارتی اوپنر کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک
بھارتی ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث تاحال مکمل طورپرصحتیاب نہیں ہوسکے
بھارتی جارح مزاج اوپنر ابھیشک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت ابھی تک غیر یقینی ہے۔ تاہم بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ اوپنر مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔
بھارتی ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث تاحال مکمل طورپرصحتیاب نہیں ہوسکے اوراتوارکو کولمبو میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھیشک شرما کی جسمانی کمزوری پریشان کن ہے میڈیکل ٹیم کام کر رہی ہیں، جبکہ ابھیشک شرما کو پاکستان کے خلاف کھیلانے کا فیصلہ کل کولمبو میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ،زمبابوے کے ہاتھوں آسٹریلیا کوشکست
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 فروری کو ممبئی میں نیٹ سیشن کے بعد کچھ کھانے کے باعث ابھیشیک شرما کی طبیعت خراب ہوئی۔
امریکہ کے خلاف میچ میں بھی ان کی حالت تسلی بخش نہ تھی، تاہم انہوں نے ٹیم کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا مگر پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
نمیبیا کے خلاف میچ کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے تصدیق کی کہ ابھیشیک مکمل فٹ نہیں ہیں اور ممکن ہے وہ ایک یا دو میچز مزید نہ کھیل سکیں۔ اس بیان کے بعد پاکستان کے خلاف ان کی شرکت کے امکانات کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔
