اقوام متحدہ کا مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اقدامات پر اظہارِ تشویش
دو ریاستی حل سے انحراف ناقابلِ قبول ہے اور عالمی قوانین کی پاسداری پر سختی سے عمل ہونا چاہیے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلے خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔
یو این نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متنازع اقدامات واپس لے اور مقبوضہ علاقوں میں یکطرفہ اقدامات بند کرے۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی وینزویلا میں امریکی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار
اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ دو ریاستی حل سے انحراف ناقابلِ قبول ہے اور عالمی قوانین کی پاسداری پر سختی سے عمل ہونا چاہیے، کیونکہ موجودہ پالیسیوں سے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا ہے۔
