آئی سی سی اور پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر، اپنے لیے کچھ نہیں مانگا
اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کے باضابطہ ردعمل کا انتظار ہے
آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں بی سی بی کے صدر بھی شریک تھے۔
آج صبح ہونے والی اس ملاقات کے اختتام کے اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کے باضابطہ ردعمل کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی اہم میٹنگ کے بعد صورتحال مزید اہم ہوگئی ہے، اور پاکستان اور بھارت کے ممکنہ میچ سے متعلق لاہور میں ہونے والی مشاورت کے بعد آئی سی سی کا جواب فیصلہ کن حیثیت اختیار کرگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات کے حل کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے کرکٹ حکام نے گیند آئی سی سی کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست؛ بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ میٹنگ کے منٹس آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے ساتھ شیئر کریں گے، جبکہ ورلڈکپ کے اس اہم ایشو پر کسی بھی پیش رفت کو آئی سی سی کے جواب سے مشروط قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس معاملے میں آئی سی سی اور بنگلا دیش کے درمیان پل کا کردار ادا کیا اور میٹنگ میں اپنے لیے کوئی مطالبہ نہیں رکھا بلکہ بنگلا دیش کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی۔
دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام آج بورڈ ممبران کو صورتحال پر اعتماد میں لینے والے ہیں۔
