معروف برطانوی ریپر نے اسلام قبول کرلیا
یہ اعلان حالیہ ایک لائیو اسٹریم کے دوران سامنے آیا، جہاں 25 سالہ آرٹسٹ نے بتایا کہ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے
برطانیہ کے معروف ریپر اوکلی نیل سیزر سو، جو پیشہ ورانہ طور پر سینٹرل سی (Central Cee) کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
یہ اعلان حالیہ ایک لائیو اسٹریم کے دوران سامنے آیا، جہاں 25 سالہ آرٹسٹ نے بتایا کہ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے اور باضابطہ طور پر دین اسلام اختیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نام بدل لیا اور شہادت دی، اب میں مسلمان ہوں اور اس دوران اسٹریَم میں موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار سڈ ریپر کے فلک شبیر پر سنگین الزامات، ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا
اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے عوامی سطح پر کسی رسمی مذہب کا اعلان نہیں کیا تھا۔ وہ 4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہوئے، ان کی والدہ انگریز اور والد گیانیز اور چینی نسل کے ہیں۔ان کے والدین کی علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ سات سال کے تھے۔ والدین کے علیحدہ ہونے کے بعد وہ اپنی والدہ اور دو چھوٹے بھائیوں کے ساتھ شیفرڈز بش میں پلے بڑھے۔
“I just changed my name and took my shahada, I’m muslim now”
– Central Cee
— BASITO (@itzbasito) February 6, 2026
سینٹرل سی نے اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز 2014 میں ’فائر اِن دی اسٹریٹس‘ سیریز کے ایک (اب حذف شدہ) ایپی سوڈ میں شرکت سے کیا۔
جنوری 2015 میں انہوں نے جے ہس اور دیگر فنکاروں کے ساتھ ’اینٹ آن نَٹِن ریمکس‘ میں پہلی بار گانے میں شرکت کی۔
14 جون 2020 کو ریلیز ہونے والا ان کا بریک آؤٹ سنگل ’ڈے اِن دی لائف‘ تھا۔ اپنے ڈیبیو کے بعد سے، سینٹرل سی برطانیہ کے ڈرل میوزک سین میں ایک سپر اسٹار کی حیثیت حاصل کر چکے ہیں۔
