مینگورہ اور گردونواح مىں زلزلے کے جھٹکے محسوس
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 اور گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے
سوات: مینگورہ اور گردونواح مىں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور دوکانوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 اور گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کیوں آتے ہیں؟
زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
