کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے تک پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 13 ڈالرز اضافے کے ساتھ 4015 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں 25 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5152 روپے مقرر کی گئی۔
