پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی کو دوسرے میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کا انتخاب کرتے۔
ان کے مطابق ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو ینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو
اس موقع پر پاکستانی سپن بولر آصف آفریدی نے ٹیسٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے ڈیبیو کیپ پیش کی۔
قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے آصف آفریدی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
