ایشیا کپ 2025 کے پانچویں میچ میں سری لنکا کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلا دیش نے 5 اوورز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز بنا لیے ہیں۔
ایشیا کپ 2025 کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف سری لنکن کپتان چرتھ اسالانکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظبی کے میدان میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں سری لنکن ٹیم نے پچ کی تازگی اور صبح کی نمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے گیند بازی کا انتخاب کیا۔ اسالانکا کا کہنا تھا کہ ابتدائی اوورز میں بالرز کو مدد مل سکتی ہے، جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
بنگلادیشی ٹیم کو اب میچ کا آغاز کرتے ہوئے سکور بورڈ پر قابلِ دفاع ہدف ترتیب دینے کی کوشش کرنا ہوگی، جبکہ سری لنکا کی نظریں ابتدائی وکٹوں کے جلد حصول پر مرکوز ہیں۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں رسائی کے لیے پوائنٹس حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔