تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد متوقع ہے۔
ایران ائیر ٹور تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی، جس سے سیاحت، عوامی رابطوں اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر براہ راست فضائی رابطوں کے لیے جامع معاہدہ طے پایا تھا، اس معاہدے پر عمل درامد کرتے ہوئے اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
ایران ٹور ہر منگل کو اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پرواز چلائے گی، جبکہ ایراں ائیر ٹور کی اسلام آباد سے تہران کے لیے پرواز ہر منگل کو صبح 7 بجے روانہ ہو گی۔
ایران ائیر ٹور اسلام آباد سے تہران براہ راست فلائٹ آپریشن کے لیے ائیر بس 300 اور ائیر بس300/600 طیارے استعمال کرے گی۔