محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی میں آج ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس وقت موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ شہر میں مغربی ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج سے 10 ستمبر کے درمیان کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں اور درمیان سے تیز درجے کی بارش متوقع ہے، تاہم بارشوں کے دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔