قصور کے علاقے مصطفی آباد میں بس ڈرائیور خلیل احمد کو ٹول ٹیکس کی 250 روپے کی پرچی فیس نہ دینے پر چند اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
اوباش نوجوانوں کے تشدد کے باعث خلیل احمد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا اور اس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سرگودھا: مدرسہ کے استاد کا بہیمانہ تشدد، 14 سالہ طالبعلم جاں بحق
مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ خلیل احمد کے والد شدید حالت میں زندگی اور موت کے درمیان ہیں اور انہیں ابھی تک بیٹے کی موت کی خبر نہیں دی گئی۔
واقعہ نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔