آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
35 سالہ اسٹارک نے کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں تاکہ اپنے کیریئر کو مزید طول دے سکیں۔
اسٹارک نے 65 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 79 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں دوسرے نمبر پر رہے۔ وہ 2021 کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن بھی تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کھیل کر لطف آیا، مگر اب مستقبل کے بڑے چیلنجز جیسے بھارت کا ٹیسٹ دورہ، ایشیز اور 2027 ورلڈ کپ کے لیے تازہ دم رہنا چاہتا ہوں۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی اور کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ ٹوڈ گرینبرگ نے اسٹارک کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسٹارک اب بھی آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔