لوٹ کے بدھو گھر کو آئے ! مودی نے چین کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مودی کی چاپلوسی اوردوغلی پالیسی آشکارہوگئی۔
کل تک شنگھائی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دینے والے مودی نے اپنا ہی تھوکا چاٹ لیا۔ بھارتی وزیر اعظم ماضی میں چین مخالف بیانات دیتے رہے ۔
چین کوگیدڑبھبکیاں بھی دیں اورآخر کار پڑوسی ممالک اور خطے کی دیگر طاقتوں کے ساتھ بیٹھنے پر مجبور ہوہی گئے۔
معرکہ حق میں جنگی اور سفارتی میدانوں میں شکست کے بعدمودی چین کے آگے جھکنے پر مجبورہوئے۔ اس طرح بھارت کا دوغلہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔
اجلاس میں بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں حالیہ دنوں میں واضح تضاد اور منافقت سامنے آئی۔
حیرت انگیز طور پر آج نریندر مودی چین میں صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک طرف چین پر الزام تراشی، دوسری جانب سفارتی انداز میں شکریہ دوہرے بھارتی معیاراور مکروہ چہرے کوظاہرکرتاہے۔
واضح رہے کہ مودی سرکار سیاسی مفادات کی خاطرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے حقائق مسخ کرتی آئی ہے۔