بھارت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں ’’معرکہ حق ‘‘یادگار کی تعمیر کا آغاز

بھارتی جارحیت کیخلاف  شاندار   فتح کی یاد میں  اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 8 میں قومی یادگار ’’معرکہ حق‘‘ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یادگار زیر استعمال  پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے، جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔

یادگار کی تھیم قرآن پاک کی آیت ’’بنیان مرصوص‘‘ سے لی گئی ہے، جس کا  مفہوم ’’ سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘‘ ہے، یہ تھیم قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جو ہر طرح کے خطرات کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ آپریشن مکمل، معرکہ حق کا نام دیدیا گیا، آئی ایس پی آر

ذرائع نے بتایا کہ یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کے لیے  فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے یادگار کے لیے مختص کردہ جگہ ایف ڈبلیو او کو تعمیر کے لیے دیدی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اورحکومتی مالی معاونت سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، جبکہ وزیراعظم نے 13/ 14 اگست کی درمیانی شب ڈیزائن کی نقاب کشائی  کی جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد تیزی  سےجاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یادگار کی تعمیر میں عالمی معیار کے مٹیریل اور اعلیٰ بین الاقوامی تعمیراتی معیارات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، اس کا مقصد قومی اتحاد و یکجہتی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور  عوامی شعور، فخر اور عکاسی کا مرکز بنانا ہے۔

معرکہ حق یادگار ملک  کے  فخر اور اجتماعی قربانیوں کی نمائندہ اور حق اسلام آباد کے منظر نامے میں باوقار قومی اضافہ اور قوم کے اتحاد کا مظہر بنے گی۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش