ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کی فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کردیں

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تین ملکی سیریز میں حاصل ہونے والی حالیہ فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں۔

بول نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تین ملکی سیریز میں حاصل ہونے والی حالیہ فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں۔ پاکستان نے سیریز میں افغانستان اور یو اے ای کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: ایک گیند پر 3 چھکے، 22 رنز؛ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ

فتوحات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ کامیابیاں ان لوگوں کے لیے وقف ہیں جو اس وقت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی حفاظت اور ہمت کے لیے دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہیں، جبکہ پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اب تک مختلف حادثات میں 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات