سندھ اور بلوچستان میں بھی سیلاب کا خدشہ، پیشگی اقدامات تیز،پاک فوج کا ریسکیوآپریشن جاری

سندھ اور بلوچستان میں بھی سیلاب کا خدشہ ، ارلی وارننگ کے بعد پیشگی اقدامات تیز کر دیے گئے، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ غیر معمولی سیلابی صورت حال کے دونوں صوبوں میں ہنگامی صورتحال ہے۔

راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب سے 30 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ جبکہ پنجاب کے 2 ہزار 308 دیہات اور 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثرہیں۔

پی ڈی ایم اے نے خبردارکیا ہے کہ دریائے راوی،ستلج اور چناب میں 3 ستمبر تک شدید درجے کے سیلاب کا خطرہ موجودہے۔

دوسری جانب 2 سے 3 ستمبر کے دوران دریائے ستلج، بیاس اور راوی کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

ماہرین  سیلاب کی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ ماینٹر کررہے ہیں ۔ سندھ میں پیشگی اقدامات تیز کردیے گئے ۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیاگیاہے ۔ جس کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

پورے ملک میں سیلابی صورتحال کے دوران پاک فوج بھی امدادی و ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔

کور کمانڈرزلاہور اور گوجروانولہ  پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کررہے ہیں۔

پاک فوج کے جوان لوگوں کی محفوظ مقام کی منتقلی کی ذمہ داری انجام دے رہے  ہیں۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات