سہ ملکی سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان کی متحدہ عرب امارات کوجیت کے لئے 208 رنز کا ہدف دے دیا ۔
اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان پہلے اوور میں ہی 8 رنز بناکر جنید صدیقی کے بال پر آؤٹ ہوگئے
فخر زمان 6 رنز بناکر حیدر علی کے بال پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان سلمان آغا محض 5 رنز بناکر ساغر خان کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب نے 38 بالز پر 69 ، حسن نواز نے 26 بالز پہ 56 رنز کی متاثرکن اننگز کھیلی اورحیدر علی کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے
حمد نواز (25 رنز) اور محمد حارث (1 رن) بناکر کیچ ہوگئے۔
پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
میچ کے لیے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا۔ سلمان مرزا اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔