عالمی اداروں نے پاک امریکا تعلقات میں اچانک مثبت تبدیلی کا سہرا سید عاصم منیر کودیدیا

عالمی اداروں نے پاک امریکا تعلقات میں اچانک مثبت تبدیلی کا سہرا سید عاصم منیر کودیدیا۔ فیلڈ مارشل کی مدبرانہ قیادت عالمی موضوع بن چکی۔

عالمی اداروں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی شپ صلاحیتوں پرتجزیے و تبصرے لکھے جانے لگے۔

فارن پالیسی ایکسپرٹس اورعالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پرمسلسل آرٹیکلزلکھ رہے ہیں ۔

معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے بھی اس حوالے سے ایک مضمون میں لکھا ہے۔

جس میں بیان کیاگیاکہ  پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی۔

ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے.

مضمون کے مطابق بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا۔  جس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے۔

نیشنل انٹرسٹ  کی رپورٹ  کے مطابق امریکا کے جھکاؤ کے باوجود سوال باقی ہے کہ کیا واشنگٹن کی پالیسی واقعی بدل گئی؟۔

 یامحض وقتی اشارے ہیں؟۔ ملٹری ڈپلومیسی کی شاندارمثال کے باعث اقوام عالم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہو چکی ہیں۔

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’مرد آہن‘‘ قرار دیا ہے۔عاصم منیر جنوبی ایشیا میں صدر ٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں۔

فیلڈمارشل کو امریکا میں جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے بااثر ترین شخصیت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر خودنمائی اور سیاست سے دور جب کہ نظم و ضبط کے پابند افسر ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصیات انہیں صدر ٹرمپ کا فطری پارٹنر بناتی ہیں۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات پر فوجی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع