غزہ سٹی میں ہفتے کی صبح اسرائیلی افواج کی شدید بمباری کے نتیجے میں کم از کم 35 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں امداد کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑی علاقے پر قبضے کا اس کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 10 لاکھ افراد بے گھر ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھں: کئی ہالی ووڈ اداکارغزہ پر مبنی ڈرامہ ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘ میں شامل
ادھر امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے عالمی اجلاس میں شرکت کے لیے سفر کرنے کی اجازت نہیں دے گا، حالانکہ امریکہ کے کئی اتحادی ممالک اس موقع پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک 63 ہزار 371 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 59 ہزار 835 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں ایک ہزار 139 افراد ہلاک اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔