کراچی والے ہوجائیں ہوشیار ! نیا سسٹم برسنے کوتیار، پھراربن فلڈنگ کاخدشہ ظاہر

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار ! نیا سسٹم برسنے کوتیار، پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کردیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے نئے سسٹم کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیاہے۔ جس میں کراچی والوں کو بھی خصوصی ہدایت کی گئی ہے ۔

جاری اعلامیے میں کراچی میں 31 اگست سے 2 ستمبر تک اور تیز اور طوفانی بارشوں کاامکان ظاہر کیاگیاہے۔ ساتھ ہی  خدشہ ظاہر کیاگیاہے کہ اس دوران شہرکو ایک بار پھراربن فلڈنگ کاسامنا کرناپڑ سکتا ہے۔

اس دوران  ٹھٹھہ،سجاول،حیدرآباد،دادو،سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ،جیکب آبادبدین،تھرپارکراورکشمورمیں بھی بارش کاامکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے کراچی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایت جاری کردی ہیں۔

شہرکراچی میں کتنی بارش ہوسکتی ہے؟ اس حوالے سے متوقع اعداد و شمار جلد ہی جاری کردیے جائیں گے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے