دریا کا رخ بدلنے کا دعویٰ کرنے والا پیر خود دریا برد

دریا کا رخ بدلنے کا دعویٰ کرنے والا پیر خود دریا برد ہوگئے۔ آمین آمین کرنے والے مرید مرشد کو ڈوبتا دیکھ کر خود فرار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیر تاج رسول نے وظیفہ پڑھ کر دریا کا رخ بدلنے کا دعویٰ کیاتھا ۔ اس موقع پر ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔

دریا کا رخ تو نہیں بدلا مگر دریا مزید بپھر گیا اور تباہی پھیلنے لگی ۔  آمین آمین کرنے والے مرید اپنے مرشد کو ڈوبتا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

دعویٰ کرنے والے پیر تاج رسول خود دریا برد ہوگئے۔ جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ یہ دعویٰ ایک سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے کیاگیا۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات