آئرن لیڈی منیبہ مزاری نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

آئرن لیڈی منیبہ مزاری نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔  اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اہم اعزاز اور ذمے داری سے نواز دیا۔

جس کے بعد منیبہ مزاری عالمی رہنماؤں اورتبدیلی کے علمبرداروں کی صف میں شامل ہو گئی ہیں۔  یہ تمام رہنما اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے منیبہ مزاری کو پائیدار ترقی کے اہداف کی ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے۔  یہ تقرری 24 مارچ 2025 کو باضابطہ طور پر کی گئی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ منیبہ بہت سوں کے لئے حوصلے اور تحریک کا باعث ہیں ۔ ان کا کہناتھاکہ منیبہ کی شمولیت و صنفی مساوات پر ایک مؤثر آواز ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ ان کی قیادت اور ہمت ایس ڈی جیز کی اصل روح ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہناتھاکہ مجھے امید ہے کہ وہ اس وژن کو عالمی سطح پر لے کر جائیں گی اور دنیا کو عمل پر آمادہ کریں گی۔

منیبہ مزاری اقوام متحدہ خواتین کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر،مصورہ اوربطورانسانی حقوق کی کارکن پہچانی جاتی ہیں۔

اب وہ  دنیا کے بڑے رہنماؤں مثلاً بارباڈوس کی وزیراعظم میا موٹلی اور بیلجیئم کی ملکہ ماتھیلڈ کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ منیبہ ایک سنگین کار حادثے کے بعد معذوری کا شکار ہوگئی تھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

Related posts

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری

متحدہ عرب امارات کے صدر اور بحرین کے بادشاہ دوطرفہ تعلقات – متحدہ عرب امارات پر بات چیت کرتے ہیں