سیلاب جب سندھ میں داخل ہوگا تو کس صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے؟

سیلاب جب سندھ میں داخل ہوگا تو کس صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے؟ ۔ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔جیسے جیسے دریا آگے کی طرف بڑھ رہاہے سندھ کےلئے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔

سیلابی پانی ممکنہ طور پر 2 ستمبر  کو سندھ میں داخل ہو جائے گا،۔پنجاب کی صورت حال دیکھ کر سندھ میں پریشانی پائی جاتی ہے۔

2010 کا سیلاب ہو یا 2022 کا،اس نے نہ صرف تباہی مچائی تھی بلکہ اس کے متاثرین کی مکمل بحالی اب تک نہیں ہوپائی۔

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ایک بار پھر 2010 اور 2022 والی صورتحال پیدا ہوجائے گی ؟

یا پھر صورت حال اس سے بہتر یا بدتر ہوگی؟ ۔

ماہرین حفاظتی انتظامات کو دیکھ کر اور سیلاب کا دریاؤں کے راستے سفر کرنے پر مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔

لیکن پھر بھی اگر کوئی بند ٹوٹ جاتا ہے یا پانی دریا سے نکل کرزمین کا رخ کرتا ہے تو کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ میں بارش کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں ۔

2 ستمبر تک یہ سیلاب گڈوبیراج تک پہنچ جائے گاجس کے بعدہی اندازہ لگایاجاسکے گاکہ سیلاب کی سندھ میں کیاشدت ہوگی؟۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین