امریکا کا دوغلا پن، محمود عباس اور دیگر فلسطینی حکام کے ویزے منسوخ کردیے

امریکا کا دوغلا پن، محمود عباس اور دیگر فلسطینی حکام کے ویزے منسوخ کردیے۔  ایک طرف امن اورسیز فائر کی باتیں دوسری طرف بہانے بے شمار ہیں۔

امریکا کی یہ  دوغلی پالیسی کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی امریکا اپنے اقدامات سے اسرائیل کی پشت پنائی کرتارہاہے۔

صدرمحمود عباس اور دیگر فلسطینی حکام کو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔

عین موقع پر امریکی اقدامات ظاہر کرتے ہیں امریکا فلسطینیوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچنے سے روکنا چاہتاہے۔

امریکی وزیر کارجہ مارکو روبیو نے صدرمحمود عباس سمیت فلسطینی حکام کو اگلے ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے روک دیا۔

محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کی حمایت، یکطرفہ ریاستی اقدام اور”تشدد کو بڑھاوا دینے” کا حوالہ دیتے ہوئے پابندیوں کے تحت ان کے ویزے منسوخ کردیے۔

یہ پہلا موقع ہے جب امریکانے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک پورے غیر ملکی وفد کو بلاک کیا ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش