ریسکیو کارروائی کے دوران بوٹ انجن سے سانپ نکل آیا

لاہور میں سیلاب کے پانی کے باعث ریسکیو کارروائی کے دوران بوٹ انجن سے سانپ نکل آیا۔

لاہور کے دریائے راوی میں شاہدرہ پل کے قریب ریسکیو کارروائی کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔

سیلابی پانی میں ڈوبے علاقے سے ریسکیو بوٹ کے انجن سے اچانک ایک بڑا سانپ برآمد ہوا جس نے وہاں موجود عملے اور مقامی افراد کو خوفزدہ کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو عملہ سیلاب زدہ پانی میں امدادی کارروائیاں کر رہا تھا کہ اچانک بوٹ کے انجن سے سانپ برآمد ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کے باہر آتے ہی موقع پر موجود لوگ سہم گئے اور کچھ دیر کے لیے ریسکیو کارروائی بھی متاثر ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کے باعث سانپ اور دیگر خطرناک جاندار کھلے پانی میں بہہ کر مختلف علاقوں میں پہنچ سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

ایران سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

دبئی پولیس نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے شدید موسم کا الرٹ جاری کر دیا۔

آسمان سے موت برسانا بند کرو، پوپ لیو کا عالمی جنگی طاقتوں کو دو ٹوک پیغام