خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ (بارہویں جماعت) کے نتائج کل جاری ہوں گے۔

خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم یعنی بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کل بروز ہفتہ 30 اگست دوپہر 2 بجے ہوگا۔

یہ نتائج بی آئی ایس ای ایبٹ آباد، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، پشاور اور سوات کے تحت آنے والے طلبہ و طالبات کے لیے ہوں گے۔

نتائج چیک کرنے کا طریقہ

طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر جاکر رول نمبر درج کرکے آن لائن نتائج دیکھ سکیں گے:

ایبٹ آباد: biseatd.edu.pk

بنوں: biseb.edu.pk

ڈیرہ اسماعیل خان: bisedik.edu.pk

کوہاٹ: bisekt.edu.pk

مردان: bisemdn.edu.pk

ملاکنڈ: bisemalakand.edu.pk

پشاور: bisep.edu.pk

سوات: bisess.edu.pk

رزلٹ گزٹ

ہر بورڈ کی جانب سے نتائج کا باقاعدہ گزٹ بھی جاری کیا جائے گا جسے طلبہ اور والدین ڈاؤن لوڈ کرکے تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

ایس ایم ایس سروس

اگر کسی وجہ سے ویب سائٹس سست یا ناقابل رسائی ہوں تو طلبہ اپنے موبائل سے رول نمبر ٹائپ کرکے 9818 پر بھیج سکتے ہیں، چند ہی لمحوں میں نتیجہ بذریعہ ایس ایم ایس موصول ہوجائے گا۔

یہ سہولت تمام بورڈز (ایبٹ آباد، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ملاکنڈ، مردان، پشاور اور سوات) کے لیے یکساں ہے۔

واضح رہے کہ نتائج کا اعلان پورے صوبے میں ایک ہی وقت پر کیا جائے گا اور ہزاروں طلبہ اپنے مستقبل کی اس اہم کامیابی کے منتظر ہیں۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم