ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام پر تاریخ رقم کردی

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے عالمی سطح پر مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ گئی۔

گلوکارہ نے معروف امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی کے ساتھ منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں، جنہوں نے صرف 6 گھنٹوں میں انسٹاگرام پر ایک نیا سنگِ میل عبور کیا۔

اس پوسٹ کو 1 ملین سے زائد بار ری پوسٹ کیا گیا، جو اب تک انسٹاگرام پر کسی بھی پوسٹ کے لیے سب سے زیادہ ری پوسٹ کیے جانے کا ریکارڈ ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کی اس پوسٹ کو 29 ملین سے زیادہ لائکس بھی مل چکے ہیں جبکہ تبصروں کی تعداد بھی لاکھوں میں پہنچ چکی ہے، جو دنیا بھر میں ان کی بے پناہ مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں، مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار جاری ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے