مایا علی کی شادی اور ڈالر کے درمیان تعلق، مداح ہنسنے پر مجبور

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ شادی اُس دن کروں گی جس دن ڈالر سستا ہوجائے گا۔

اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں محبت، دل ٹوٹنے اور شادی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی اور کہا کہ محبت کرنا تو شاید آسان ہو لیکن اسے نبھانا واقعی ایک مشکل مرحلہ ہے، میں بھی محبت کے تجربے سے گزری ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بار محبت صحیح انسان سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ محبت ہو جانا فطری بات ہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا وہ محبت صحیح انسان سے ہوئی؟ کبھی غلط فہمی یا ناسمجھی بھی تعلقات کو متاثر کرتی ہے، ہو سکتا ہے کبھی میں غلط ہوں، کبھی وہ، ایسا نہیں کہ ہمیشہ میں ہی درست ہوں۔

اداکارہ نے رشتوں کو نبھانے کی اپنی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سنجیدگی سے تعلقات کو قائم رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ صرف معاشرتی دباؤ یا عمر کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرنا چاہتیں، شادی ایک بڑا فیصلہ ہے جس میں صرف دو افراد نہیں بلکہ دونوں خاندان شامل ہوتے ہیں، یہ تعلق کسی حقیقی جذبے اور مضبوط بنیاد کے بغیر قائم نہیں رکھا جا سکتا۔

دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے مایا علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شادی اس دن کروں گی جس دن ڈالر سستا ہو جائے گا کیونکہ مہنگائی واقعی بہت بڑھ گئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی کچھ پسندیدگیاں بھی ظاہر کیں اور بتایا کہ انہیں رات کی شوٹنگ پسند ہے، چائے کو کافی پر ترجیح دیتی ہیں اور ان کے نزدیک کراچی کا کھانا لاہور سے بہتر ہے۔ بلال اشرف اور وہاج علی کو وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں میں شمار کرتی ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش