سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ریلیف آپریشن  میں پاک فوج کی 6  ریسکیو  ٹیمیں متحرک، جبکہ  دریائے ستلج اور  دریائے راوی پر ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔

ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے مقامات پر پاک فوج کی ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں، قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ  پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے 20 افراد جاں بحق؛ متعدد اضلاع متاثر، ہنگامی اقدامات جاری

پاک فوج کے ساتھ دیگر محکمے پولیس، محکمہ آبپاشی، صحت، لائیو سٹاک، 1122 اور سول ڈیفنس بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔

پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرضلع قصور میں 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کئے  ہیں، اب تک قصور کے دیہاتوں سے لگ بھگ 18 ہزار افراد اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کا انتظامی کیمپ منڈی احمد آباد میں قائم، متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کے سیلاب میں بھی پاک فوج متاثرہ عوام  کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہے، اوکاڑہ میں بھی پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

پاک فوج سیلاب کی تباہ کاریوں کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت