اسلام آباد ہائیکورٹ؛جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے جاری کردیا گیا ہے، تاہم جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے سنگل بینچز ختم ہوگئے ہیں۔

دونوں ججز کا ٹیکس سے متعلق کیسز کیلئے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت کے کیسز دوسرے بینچز کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے جسٹس انعام امین منہاس کو منتقل کیا گیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے، انہوں نے توہینِ عدالت کے نوٹسز جاری کر کے یکم ستمبر تک جواب طلب کیا تھا۔

تاہم، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے 9 سنگل بینچز اور 5 ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع