جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلئے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا جس میں جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلئے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلا س میں ننکانہ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری خالی کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ کلینک آن ویلز کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری روانہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد علاقے زیرِ آب

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا جھنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ راوی میں 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا آگے بڑھ رہا ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں بہاو میں کمی متوقع ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش