بھارت کو پانچ سالہ جنگوں کی تیاری کرنا ہوگی؛ بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی: بھارت کے وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کو ایسی جنگوں کی تیاری کرنا ہوگی جو صرف چند ہفتے نہیں بلکہ کئی سالوں پر محیط ہوسکتی ہیں۔ ان کا یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے اندرونی خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں روایتی توپ و ٹینک سے نہیں بلکہ سائبر حملوں، ڈرونز اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے لڑی جائیں گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ روس یوکرین جنگ نے بھارت کو سبق دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بغیر میدانِ جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔

بھارتی خوف اور کمزوریوں کا اظہار

وزیرِ دفاع نے ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو خود انحصاری کی ضرورت ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ بھارتی دفاعی نظام زیادہ تر بیرونی اسلحے پر انحصار کرتا ہے۔

ان کا بیان واضح کرتا ہے کہ بھارت کو اپنی فوجی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد نہیں رہا۔

ماہرین کے مطابق راجناتھ سنگھ کے یہ ریمارکس اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت اپنی ناکامیوں اور کمزوریوں کو چھپانے کے لیے عوام کو طویل جنگوں کا خوف دکھا رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو پانچ سالہ جنگ کی تیاری کرنی پڑ رہی ہے تو یہ دراصل اس کی کمزوریوں اور خوف کی علامت ہے جب کہ پاکستان پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز اور میزائل سسٹم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکا ہے۔

Related posts

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار