دریائے چناب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو پوری رات کے انتظار کے بعد بالٓآخر ریسکیو کرلیا گیا۔
سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں آنے والے سیلاب کے باعث پھنسے ہوئے افراد نے پوری رات مدد کا انتظار کیا تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آخرکار انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
دریائے چناب میں حالیہ طغیانی نے آس پاس کے دیہات کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے باعث متعدد خاندان پھنس گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی افراد پوری رات بے یارومددگار انتظار کرتے رہے اور صبح کے وقت انہیں ریسکیو کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاندان کچے مکانوں اور درختوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ بچوں اور خواتین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتیوں اور دیگر امدادی ذرائع کے ذریعے درجنوں افراد کو نکالا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے مزید متاثرہ علاقوں میں بھی آپریشن تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔