مقبوضہ کشمیر میں سیلابی صورتحال؛ بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے 50 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، جس کے باعث خطے میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

 مقبوضہ کشمیر میں 360 ملی میٹر بارش کے نتیجے میں کئی دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، متعدد سڑکیں اور پل بہہ گئے جبکہ وادی کا زمینی و فضائی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے۔

دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مقبوضہ جموں اور ڈوڈا میں مختلف حادثات میں 37 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث موبائل انٹرنیٹ، براڈ بینڈ اور ٹیلی فون سروسز معطل کر دی گئی ہیں اور تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں، تاہم زمینی راستوں کے متاثر ہونے سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جس سے خطرات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے