سیالکوٹ ایئرپورٹ سیلابی صورتحال کے باعث عارضی طور پر بند

سیالکوٹ : پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر سیالکوٹ ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر سیالکوٹ ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ میں ریکارڈ توڑ بارش، 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی بندش سے متعلق نوٹم جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پروازوں کی معطلی آج 28 اگست صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور موسم اور سیلابی کیفیت بہتر ہوتے ہی آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ایئرلائنز سے رابطے میں رہنے اور اپنی پروازوں کی صورتحال قبل از وقت معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے