صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ بجلی کتنی سستی ہوگی؟

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے، جولائی کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جولائی 2025 کے دوران ملک میں 14 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ 13 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس صارفین کو فراہم کیے گئے۔

درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8 روپے 18 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 40.13 فیصد رہی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں مقامی کوئلے سے 10.64 فیصد بجلی کی پیداوار رہی اور ایک ماہ میں درآمدی کوئلے سے بجلی پیداوار کا حصہ 8.07 فیصد رہا۔

علاوہ ازیں جولائی میں گیس سے بجلی کی پیداوار 7.74 فیصد رہی جبکہ درآمدی ایل این جی سے 17.26 اور جوہری ایندھن سے 9 فیصد پیداوار رہی۔

تاہم، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست منظور کرتا ہے تو بجلی کے نرخوں میں عارضی کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات