مینیاپولس: امریکی شہر مینیاپولس میں ایک کیتھولک چرچ کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو اسکول بچے جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر مینیاپولس میں ایک کیتھولک چرچ کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو اسکول بچے جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور نے اپنی جان بھی لے لی۔
مزید پڑھیں: امریکا میں یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک
پولیس کے مطابق شوٹر کی شناخت سابق طالب علم 23 سالہ رابن ویسٹ مین کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چرچ کی کھڑکیوں سے فائرنگ شروع کی۔ اس وقت چرچ کے اندر بڑی تعداد میں اسکول کے بچے موجود تھے۔
یہ واقعہ رواں سال امریکا میں پیش آنے والی 146 ویں اسکول فائرنگ ہے، جس پر مقامی کمیونٹی شدید صدمے میں ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ حملے میں کوئی دوسرا مشتبہ شامل نہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔