اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

نیویارک: اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی فوری مدد کیلئے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے 6 لاکھ ڈالر کی امداد جاری کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یو این ہنگامی امدادی فنڈ سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دس روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 400 افراد جاں بحق اور 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پر پناہ گاہوں، طبی سہولیات اور نقد معاونت کی ضرورت ہے،جبکہ پینے کے صاف پانی اور حفظان صحت کے سامان کی فراہمی بھی اشد ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کی فوری ضرورت ہے، پاکستان میں 26 جون سے مون سون بارشوں اور سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔

 مقامی حکام کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 798 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے