خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں کی طرف نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، چترال، مانسہرہ، ملاکنڈ، نوشہرہ، دیر، صوابی، چارسدہ اور گردونواح میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

سوات میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، مانسہرہ اور ملاکنڈ میں بھی زمین لرزنے کے واضح جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ پشاور شہر اور مضافات میں زلزلہ شدید نوعیت کا محسوس کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش